ہسپتال حملہ،وکلاء کی ضمانت کیخلاف دائر حکومتی درخواست پراعتراض عائد

  ہسپتال حملہ،وکلاء کی ضمانت کیخلاف دائر حکومتی درخواست پراعتراض عائد

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 8 وکلاء کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر پنجاب حکومت کی اپیل پر اعتراض عائد کر دیا۔رجسٹرار آفس نے ضمانت رہا ہونے والے وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آرز کی مصدقہ کاپی نہ لگانے کا اعتراض عائد کیاہے، اعتراض کے باعث پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لئے مقرر نہ ہوسکی، حکومت نے حسان نیازی، سید زین عباس،علی جاوید، عبدالمجید، مزمل حسین، عابد حسین ناز، اسامہ معاذ اور نعیم قمر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔

اعتراض عائد

مزید : پشاورصفحہ آخر