جے وی اوپل کیس،نیب نے بلاول بھٹو کو طلب کرلیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جے وی اوپل کیس میں نیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو 13 فروری کو طلب کر لیا۔ قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے طلبی کا سمن جاری کیا گیا۔نیب نے زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کر دی جبکہ بلاول بھٹو سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی مانگی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22 بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے۔
بلاول بھٹو / طلب