حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل ہو گیا ہے۔ مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل نیاڈویژن بنچ آج 11فروری کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات (منی لانڈرنگ)کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا،اس سے قبل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل بینچ اس کیس کی سماعت کر رہاتھا اور اسی بنچ نے رمضان شوگر ملز کیس میں 6جنوری کو حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی،اب جسٹس چودھری عبدالعزیز کی جگہ جسٹس سردار احمد نعیم کو ڈویژن بنچ میں شامل کیا گیا ہے جو آج حمزہ شہباز کی آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
حمزہ شہباز