ججز سائلین اور وکلاء کی بات کو تحمل سے سن کر فیصلے کریں،جسٹس شجاعت علی خان

ججز سائلین اور وکلاء کی بات کو تحمل سے سن کر فیصلے کریں،جسٹس شجاعت علی خان

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدالتوں کے ججوں کے جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت بارہویں تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے سینئرجج مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ ججز سائلین اور وکلاء کی بات کو تحمل سے سن کر فیصلے کریں،ہمارا مقصد بہترین اور جلد انصاف کی فراہمی ہے،جوڈیشل افسروں کو سیکھنے اور پڑھنے کے عمل کو جاری رکھناچاہیے۔ ججوں کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کی فراہمی بہت ضروری ہے اورپنجاب جوڈیشل اکیڈمی بہترین تربیت فراہم کررہی ہے، انہوں کے مشورہ دیا کہ جج صاحبان اکیڈمی میں حاصل کردہ تربیت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔تقریب میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامراور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر