محکمہ صحت ہیلتھ پروفیشنلز کو دئے جانیوالے قرضوں کی تعداد بڑھائے:یاسمین راشد

محکمہ صحت ہیلتھ پروفیشنلز کو دئے جانیوالے قرضوں کی تعداد بڑھائے:یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کرن خورشیدکوہیلتھ پروفیشنلزکودئیے جانے والے قرضوں کی تعدادبڑھانے کاہدف دے دیا ہے۔صوبائی وزیرنے یہ ہدف پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ہیڈآفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، میاں زاہدباٹہ ودیگرافسران بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی سالانہ کارکردگی کاتفصیلاًجائزہ لیا۔ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کرن خورشیدنے صوبائی وزیرکوادارہ کی اوورآل کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران افسران سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پچھلی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے ماضی میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کوجان بوجھ کرنظراندازکیاگیا۔ پنجاب میں کوئی بھی ہیلتھ پروفیشنل پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے دولاکھ سے لے کرپچیس لاکھ روپے تک قرضہ لے سکتا ہے۔ دریں اثناصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مشیر صحت حنیف خان پتافی، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل سیکٹر سی ایم آفس رفاقت علی، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نیوزجاوید یونس، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان و دیگر حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ الحمداللہ ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔کرونا وائرس کے حوالہ سے چار بڑے ایئرپورٹس اسلام آباد،لاہور، ملتان اور سیالکوٹ پر چین سے آنے اور جانے والے مسافروں کی سکریننگ جاری ہے۔

یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر