زلمے خلیل زاد سے افغان طالبان رہنما ملا برادر کی ملاقات،مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

  زلمے خلیل زاد سے افغان طالبان رہنما ملا برادر کی ملاقات،مذاکرات جاری رکھنے ...

  



دوحہ(آئی این پی) امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اور افغان پولیٹیکل ڈپٹی ملا عبد الغنی برادر کے درمیان قطر میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ترجمان طالبان قطر دفتر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مذاکرات اور مستقبل کے اقدامات پر بات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا، امریکہ اور افغان طالبان میں اب تک مذاکرات کے 11 دور ہو چکے ہیں۔جنوری کے آخر میں زلمے خلیل زاد نے افغانستان کا تفصیلی دورہ بھی کیا تھا، اس دوران افغان صدر اشرف غنی و دیگر رہنماؤں سمیت افغان طالبان کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

زلمے خلیل زاد ملاقات

مزید : صفحہ آخر