قلعہ گجر سنگھ،مکان کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ،نوجوان قتل، 2بچے،خاتون زخمی

قلعہ گجر سنگھ،مکان کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ،نوجوان قتل، 2بچے،خاتون ...

  



لا ہو ر (کرائم رپو ر ٹر) رات گئے قلعہ گجر سنگھ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،فائرنگ سے 28 سالہ عاصم ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے 2 راہگیر بچے اور خاتون زخمی ہوگئے۔ ملزمان سنی اور وکی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پو لیس کے مطا بق مکان کی رجسٹری کا تنازع تھا جس پر ملزما ن نے فا ئر نگ کردی پو لیس نے زخمیو ں کو ہسپتا ل میں منتقل کر دیا جبکہ مقتو ل کی لا ش مردہ خا نہ میں جمع کروا دی ہے۔مقتو ل کے اہل خا نہ رشتہ دار اور محلہ داروں نے شدیداحتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ پو لیس کو بتایا گیا تھا کہ ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس کے باوجود پو لیس نے بروقت کا رروا ئی نہیں کی۔قتل کے بعد ایس پی سول لائنز دوست محمد اور ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ موقعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔اہل خا نہ کو انصا ف کی یقین دہا نی کروا ئی گئی۔

فائرنگ،نوجوان قتل

مزید : صفحہ آخر