وزارت داخلہ نے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پرسٹرٹیجک پیپر تیار کرلیا

وزارت داخلہ نے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پرسٹرٹیجک پیپر تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے مستقل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سٹریٹیجک پیپر تیار کر لیا گیا۔ آئندہ مالی سال میں 41 ارب روپے کے 112 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے 32 منصوبوں کے لیے 1 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق نیشنل سائبر ٹیررازم سیکیورٹی ایجنسی کے قیام کے لیے 10 کروڑ روپے جبکہ نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اور اسلام آباد فرانزک لیبارٹری کے لیے 28 کروڑ پچاس لاکھ رکھنے کی تجویز ہے۔اسلام آباد ماڈل جیل کے منصوبے کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سیکٹر جی، آئی اور ڈی میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے چار نئے پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پہلا ویٹرنری ہسپتال بنانے کے لیے بھی 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔سول آرمڈ فورسز کے 74، ماتحت اداروں کے 49، ایف سی بلوچستان کے 12، ایف سی خیبر پختونخوا کے 18، پنجاب رینجرز کے 15 اور سندھ رینجرز کے 7 نئے منصوبے سٹریٹیجک پیپر کا حصہ ہیں۔ میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے 32 منصوبوں کے لیے 1 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -