مودی کا اگلا پلان کشمیرسے آنیوالے پانی کو بند کرنا ہے، مشال ملک

مودی کا اگلا پلان کشمیرسے آنیوالے پانی کو بند کرنا ہے، مشال ملک

  



اسلام آباد(آئی این پی) مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات کشمیریوں کے خلاف قانون بنانے کیلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے مجھے کشمیریوں کی آواز بننے کیلیے چنا ہے۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے بعد کشمیریوں سے ان کی زمین چھینی جارہی ہے، بھارتی سرکار غیر کشمیریوں کو کشمیر کی زمینیں الاٹ کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواس وقت پاکستانیوں کی ضرورت ہے اسی لیے مودی اگلا پلان کشمیرسے پاکستان آنے والا پانی بند کرنا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں سے دھوکا کیا اور آرٹیکل 370 کے بعد بھارت نے عالمی معاہدے ختم کردیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی بھارتی آئین، اقوام متحدہ قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیر کیلیے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔

مشال ملک

مزید : صفحہ آخر