حکومتی ایماء پر والد کیخلاف ٹیکس ریٹر ن کا جھوٹا کیس بنایا گیا، علی ڈار

  حکومتی ایماء پر والد کیخلاف ٹیکس ریٹر ن کا جھوٹا کیس بنایا گیا، علی ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے لاہور میں اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں اپنے وڈیو بیان میں علی ڈار نے کہا کہ نیب میں حکومتی ایماء پر اسحاق ڈار کیخلاف 20 سال ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا جھوٹا کیس بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ جب میرے والد اسحاق ڈار بیمار ہوئے تو انہوں نے یوکے فارن آفس اور پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس نیب کو بھجوا ئیں اور ہر پیشی پر جمع کراتے رہے جن کو قبول نہیں کیا گیا اور اسحاق ڈار کو غیر قانونی طور پر اشتہاری قراردیدیا گیا۔ ہمارے پاس اپنی بے گناہی کے تمام ثبوت موجود ہیں علی ڈار کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنے وکلاء کو پاور آف اٹارنی بھیجی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے خلاف بنائے گئے چھوٹے کیس میں اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے تھے تاہم نیب نے غیر قانونی طور پر یکطرفہ کیس چلاتے ہوئے اسحاق ڈار کو غیر قانونی طور پر اشتہاری قرار دیا علی ڈار نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہہم سپریم کورٹ میں اپنا کیس دائر کر چکے ہیں، اسحاق ڈار کی درخواست عدالت میں زیر التواء ہے، لاہور میں ہمارے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ بنایا گیا ہے، تاہم ہمیں اعلی عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے۔
علی ڈار

مزید :

صفحہ آخر -