بلاول نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا

  بلاول نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا

  



اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج منگل کواسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اور قانونی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا نیب نوٹس پر کیا ردعمل ہوگا اور ان کی نیب پیشی سے متعلق فیصلہ بھی مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اورپورے ملک میں حکومت مخالف پارٹی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی قیادت کا ہم خیال جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ آخر