شہبا زشر یف نے مارچ کے پہلے ہفتہ میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا،رانا ثناء

شہبا زشر یف نے مارچ کے پہلے ہفتہ میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا،رانا ثناء

  



لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا زشر یف نے مارچ کے پہلے ہفتہ میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا‘ واپس آکر پارٹی کی بھرپور طریقے سے قیادت کریں گے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے، ان حالات میں ضروری ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کئے جائیں اپوزیشن کی خاموشی کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے، آنے والے دنوں میں اپوزیشن مشترکہ طور پر کہے گی مڈٹرم الیکشن ضروری ہیں۔رانا ثنااللہ نے حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں موجودہ حکومت معیشت سنبھال رہی ہے ملک نہیں چل سکتا۔

رانا ثناء

مزید : صفحہ آخر