بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہور میں سرجیکل کریٹیکل کیئر پر ایک روزہ ورکشاپ

بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال لاہور میں سرجیکل کریٹیکل کیئر پر ایک روزہ ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشل ہوسپٹل لاہور میں سرجیکل کریٹیکل کیئر پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ ورکشاپ لیور ٹرانسپلانٹ سرجری کے سربراہ ڈاکٹرفیصل حنیف اور ان کی ٹیم کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ میں ملک بھر سے بڑے بڑے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور سرجیکل کریٹیکل کیئر کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور ان کے متعلق تربیت حاصل کی۔اس سے ان کے علم اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور وہ اپنے اپنے اداروں کی بہتر خدمت کر سکیں گے۔ڈاکٹر فیصل حنیف کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن نوجوان ڈاکٹروں کو ایسے تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کریئر کو بہتر اور یقینی بنا سکیں۔ورکشاپ کے اختتام پروائس پریزیڈنٹ بحریہ ہوسپٹل ڈاکٹر شازیہ نے تمام شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔بحریہ ا نٹر نیشنل ہو سپٹل ایک بین الاقوامی معیار کا ہوسپٹل ہے جہاں ہارٹ سرجریز، جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ، گائنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اب ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں اب تک 50 جگر اور 150سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں۔ یہاں نہ صرف پاکستان سے مریض آرہے ہیں بلکہ بیرونِ ملک سے بھی لوگ آتے اور بین الاقوامی سہولیات سے مستفید ہو تے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال

مزید : صفحہ آخر