تحریک انصاف حکومت کیخلاف لندن پلان بن رہا ہے، ندیم افضل چن

  تحریک انصاف حکومت کیخلاف لندن پلان بن رہا ہے، ندیم افضل چن

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لندن پلان بن رہا ہے،مجھے 3ماہ میں استعفیٰ اور انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کی تحقیقات کر رہے ہیں، ان کا دھرنا جمہوریت کیخلاف سازش تھی۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر تحقیقات کا کہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے 3 ماہ میں استعفیٰ اور انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ندیم افضل چن نے کہا آج ترجمانوں کے اجلاس میں دھرنے کی سازش پر بات ہوئی یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ق پرویز الہی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ اسپیکر پرویزالہی اتحادی ہیں ان پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو استعمال کیا اور خود ہاتھ اور جھولی بھر کر لے گئے۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ آخر