لیاری کے عوام میں بڑاٹیلنٹ،ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں:اسد عمر

  لیاری کے عوام میں بڑاٹیلنٹ،ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں:اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لیاری تبدیلی کے لیے اس وقت ووٹ دے گا جب اس کو چہرہ بھی تبدیلی کا نظر آئے گا شکور شاد نے نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ بڑے بڑے بتوں کو گراکر دکھایا، فہمیدہ مرزا سے کہا تھا کہ لیاری کے لیے ہمیں کوئی کھیل کا منصوبہ دیں تاکہ اسے ہم باقاعدہ اگلے بجٹ میں شامل کراسکیں، لیاری کے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے وہ آگے آکر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں پی ٹی آئی رہنماء غنی اعوان، جلال بچلانی کی جانب سے قائم کردہ مفت ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شکور احمد شاد، اراکین اسمبلی رمضان گھانچی، سدرہ عمران، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ادیبہ حسن، عدیل احمد، سربراہ بیت المال سندھ و سینئر نائب صدر کراچی حنید لاکھانی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے، اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے فور کا منصوبہ کراچی کی عوام کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے 26کروڑ گیلن پانی ہم نے کی کراچی لیکر آنا ہے میرا سندھ حکومت اور کراچی کی عوام سے وعدہ ہے کہ اس منصوبے پر مزید خرچ ہونے والی رقم کا پچاس فیصد وفاق سے ہم دلوائیں گے اور اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی ہم سے ناراض نہیں ہیں ایم کیو ایم کا اور ہمارا مقصد ایک ہے ہم دونوں چاہتے ہیں کہ کراچی کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اس کا ازالہ ہو ایم این اے شکور شاد نے کہا کہ لیاری کو ماضی میں حکومتوں نے صرف اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا، منشیات کو عام کیا گیا ہم نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -