مزید کوئی ٹیکس لگے گانہ مہنگائی وبجلی نرخ بڑھیں گے، غلام سرورخان

مزید کوئی ٹیکس لگے گانہ مہنگائی وبجلی نرخ بڑھیں گے، غلام سرورخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مزید کوئی ٹیکس لگایا جائے گا،مہنگائی میں اضافہ ہوگا، نہ ہی بجلی کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی، ہماری معاشی پالیسیاں وقت کی ضرورت تھیں،سابقہ حکومت کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی تھی، اب عوام کو ریلیف دیا جائیگا، رواں سال 2018-19کی نسبت معاشی طور پربہتر ہوگا،سیاسی انتشار کا خاتمہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان کچھ نہیں کرسکیں گے، ہم نے ایسی بڑھکیں بہت سنی ہیں وہ پہلے بھی آئے تھے اور چلے گئے ہمارا کچھ نہیں کرسکے،اتحادی ہمارا حصہ ہیں ہم ان کے بغیر اور وہ ہمارے بغیرنہیں رہ سکتے۔میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ہمارے پاس کوئی تو مدعا ہونا چاہیے اگر سارے باہر چلے جائیں گے تو ہم حساب کس سے لیں گے، ایسے تو سب حساب سے بچ جائیں گے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان کی قرارداد پر فواد کی مخالفت پر میں کسی کے مؤقف کے حق میں نہیں ہوں، دونوں کو پبلک میں نہیں جانا چاہیے تھا۔نوازشریف کی دیکھ بھال کیلئے لندن میں ان کے گھر والے موجود ہیں، پہلے ہی ایک سزا یافتہ شخص کو باہر جانے کی اجازت دی اگر عدالت کہتی ہے تو بھی کابینہ کا مؤقف ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ سے اگر فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے، ای سی ایل سے نام نکالنا کابینہ کی صوابدید ہے۔اگر ڈویلپمنٹ سے جیت ہوتی تو چوہدری نثار مجھ سے جیت جاتے،انہوں نے اپنے علاقے میں بڑے ترقیاتی کام کئے لیکن اپنے رویے کی وجہ سے ہار گئے۔
غلام سرور خان

مزید :

صفحہ آخر -