انصاف کی بلاتاخیر فراہمی میں لاء افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

انصاف کی بلاتاخیر فراہمی میں لاء افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل:چیف ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، مقدمات کی سماعتوں میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، بلا تاخیر انصاف کی فراہمی میں لاء افسروں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، لاء افسروں اوعدالتی عملے کے تعاون سے زیر تصفیہ مقدمات کے فیصلے کم سے کم عرصے میں سنائے جاسکتے ہیں جس سے شہریوں کو عرصہ دراز تک عدالتوں کے چکر کاٹنے سے چھٹکارہ حاصل ہو سکتا ہے اور عدالت کا مقصد یہی ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر انصاف اور قانون کا بول بالا ہو اور عوام کی عدلیہ سے توقعات پوری ہوں۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی کے لاء افسروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری محمد حسین، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس محمد صالح اور پرسنل سیکریٹری شہزاد حسین بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے ملاقت کرنے والے لاء افسروں سے کہا کہ مقدمات کے جلد تصفیے کے لئے سرکاری وکلاء کی شبانہ روز کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ یہ لاء افسر قانونی کی حکمرانی قائم رکھنے اور انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کرنے میں نمایاں کردار ادا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔ ملاقات میں موجود سرکاری وکلاء نے اس موقع پر مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کا شکریہ ادا کیا۔

لاء افسران

مزید : صفحہ آخر