بغاوت کے مقدمات درج کرنے کے معاملہ پر نوٹسز جاری

بغاوت کے مقدمات درج کرنے کے معاملہ پر نوٹسز جاری

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے حکومت مخالف تقاریر کی بنیاد پربغاوت کے مقدمات درج کرنے کے معاملہ پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس انوارلحق پنوں نے یہ کارروائی ڈاکٹر عمار علی کی درخواست پر کی ہے، درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو آزادی اظہار رائے حاصل ہے،آئین کے آرٹیکل 19کے تحت شہریوں کے اس حق پرکوئی قدغن عائد نہیں کی جاسکتی،حکومت اپنی مخالفت میں ہونے والی تقاریر پرجھوٹے مقدمات دائر کررہی ہے۔

مقدمات

مزید : صفحہ آخر