نو مسلم خاتون کے شوہر کیخلاف درج مقدمہ میں موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش کرنیکا حکم

نو مسلم خاتون کے شوہر کیخلاف درج مقدمہ میں موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دارالامان میں رہائش پذیرنومسلم خاتون عائشہ بی بی کے شوہر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیدیا۔ عائشہ بی بی کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عبدالرب عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ خاتون کے مبینہ شوہرحسان احمد کی جانب سے عائشہ بی بی کے والدین کو مسیج بھجوائے گئے۔ ابتدائی انکوائری کے بعد عائشہ بی بی کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ حسان سے موبائل بھی قبضہ میں لے لیا گیا اور فرانزک رپورٹ کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت درکار ہے۔ فاضل جج نے فرانزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔
نو مسلم

مزید :

صفحہ آخر -