دی لوٹس ایبک پولو کپ 2020ء آج سے شروع ہوگا

  دی لوٹس ایبک پولو کپ 2020ء آج سے شروع ہوگا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دی لوٹس ایبک پولو کپ 2020ء آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لاہورپولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق تاریخی ایبک کپ پولو گزشتہ کئی برسوں سے قطب الدین ایبک کے نام پر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔روں سال12گول کا ٹورنامنٹ ہے جس میں شامل ٹاپ پانچ ٹیموں کو2پولز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایبک کپ کو لوٹس پی آر کمپنی سپانسر کر رہی ہے۔ پول اے میں بی این پولو ٹیم، اے ایس سی پولو ٹیم اور پی بی جی رسالہ ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل اور پیبل بریکرز کی ٹیم شامل ہے۔پولو کپ کا آغاز آج دوپہر تین بجے اے ایس سی کا مقابلہ پی بی جی رسالہ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل اتوار کی سہ پہر کو کھیلا جائے گا۔پول اے کی ٹیموں میں بی این پولو ٹیم میں بابر نسیم، احمد زبیر بٹ، ثاقب خان خاکوانی اور خوان ماریا رئیوز، اے ایس سی پولو ٹیم میں کرنل توصیف، راجہ سمیع اللہ، الوکیو سیلسٹینو جبکہ ریزورز میں لیفٹیننٹ کرنل حسنین، کیپٹن شعیب سپرا جبکہ پی بی جی رسالہ کی ٹیم میں ثاقب رحیم، حمزہ مواز خان، لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ اور نکلوس اے ریسیٹ شامل ہیں۔ پول بی کی ٹیموں میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم میں دانیال شیخ، تیمور علی ملک، راجہ تیمور ندیم اور جارج میرک جبکہ پیبل بریکر میں محسن عطا خان کھوسہ، بلال حئی، احمد علی ٹوانہ اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔

ایبک پولو کپ

مزید : صفحہ آخر