بجلی کے شعبہ میں 80ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں:عمر ایوب

  بجلی کے شعبہ میں 80ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں:عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر توانائی عمر ایوب سے گلوبل پاور سنرجی کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاور سیکٹر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے گلوبل پاور سنرجی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے میں 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،نئی متبادل ذرائع پالیسی سے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے،مسابقتی بولی برائے نئے پاور پارجیکٹ سے بجلی کی قیمتیں کمی کی طرف گامزن ہونگی۔

مزید :

صفحہ آخر -