سونا 150روپے تولہ مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار

سونا 150روپے تولہ مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا اور انڈیکس مزید846پوائنٹس کی کمی سے 39296پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ300 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 42ارب40کروڑ10لاکھ وپے کا نقصان ہوااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6.59فی صدکم رہا۔ادھرصرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کے اضافے سے 90600روپے ہوگئی۔مقامی اوپن مارکیٹ میں پیر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.57روپے اور قیمت فروخت 154.67روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر