وزیر اعظم مہنگائی کے ذمہ دار،کسی اور کو نہیں خود کو سزا دیں،چانڈیو

وزیر اعظم مہنگائی کے ذمہ دار،کسی اور کو نہیں خود کو سزا دیں،چانڈیو

  



اسلام آباد (آئی ا ین پی) مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم خود ہیں، کسی اور کو نہیں خود کو سزا دیں۔ وزیراعظم ہمیں پیارے ہیں خود کو کوئی اور سزا نہ دیں بس مہربانی کریں قوم کی جان چھوڑیں، عمران خان صاحب آپ قوم کو مزید بیوقوف بنانے کیلئے نت نئے اعلانات کرتے اور پھر یو ٹرن لے لیتے ہیں، خان صاحب آئی ایم ایف کے عوام دشمن پیکیج پر کس نے عمل کیا؟ بجلی،گیس کس نے مہنگی کی؟ آپ نے۔بنی گالہ والے بتائیں پیٹرول کس نے مہنگا کیا؟ آپ نے۔ادویات کس نے مہنگی کیں؟ آپ نے۔آٹا اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کو پناہ کس نے دی؟ آپ نے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسا دے کر لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کس نے کیا؟ آپ نے۔صرف چند ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کس نے کیا؟ آپ نے۔ ملک کو خارجی محاذ پر تنہا کس نے کیا؟ اے مدبر اعظم؟ آپ نے۔کشمیر پر سمجھوتہ کر کے لمبی تقریریں اور جھوٹی تسلیاں کس نے دیں؟ آپ نے، خان صاحب سزا کے حقدار آپ ہیں، دیں خود کو سزا اور اقتدار عوام کے حوالے کریں۔

خود کو سزا

مزید : صفحہ آخر