نیب کا بلاول بھٹو پر نیا حملہ بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگا، کائرہ

نیب کا بلاول بھٹو پر نیا حملہ بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگا، کائرہ

  



لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب بھی بلاول بھٹو حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو نیب کے نوٹسز کا اجراء شروع ہو جاتاہے۔ایسی منفی کارروائیاں بلاول بھٹو کا راستہ نہیں روک سکتیں،نیب پہلے ہی ایسے اقدامات سے ا پنی ساکھ تباہ کر چکی ہے۔ اپنے بیان میں انکامزید کہنا تھا ان ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کا مارچ میں ہونیوالا احتجاج روکا نہیں جا سکتا،پیپلز پارٹی کیخلاف نیب کا یہ نیا حملہ بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگا،مہنگائی نے عام آدمی کو کچل دیا، حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے پہلے بلیک میل ہوئی نہ اب ہوگی۔ حکمران آمریت نافذ کر کے جمہوری کلچر کو بدنام کر رہے ہیں،پارلیمانی آداب اور جمہوری قدروں کا جنازہ نکال کر اس کٹھ پتلی حکومت کو لایا گیا ہے۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر