اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر ابرار احمد کیلئے فن لینڈ یونیورسٹی کا ایوارڈ

اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر ابرار احمد کیلئے فن لینڈ یونیورسٹی کا ایوارڈ

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابراراحمد کو یونیورسٹی آف فن لینڈ کی ابو اکادمی سنٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے گڈولن ریسرچ ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت ڈاکٹر ابرار احمد خان یونیورسٹی آف فن لینڈ کی آرگینک کیمسٹری کی لیبارٹری میں اپنے پوسٹ ڈاک کے تحقیقاتی منصوبے پر تحقیق کریں گے۔ ڈاکٹر ابرار احمد اپنے پوسٹ ڈاک تحقیقاتی منصوبے پر پروفیسر ریکو لینو اور ڈاکٹر پیٹرک کرسٹوفر ایکلنڈ ان کی زیر نگرانی کام کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1