پختونوں کے گھروں میں چھاپے قابل مذمت ہیں،ذکر اللہ مجاہد

پختونوں کے گھروں میں چھاپے قابل مذمت ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہورڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وزیرستان کے کچھ شرپسند عناصر کے جرم کی سزا لاہور میں مقیم پختون برداری کو نہ دی جائے۔ پولیس کے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پختونوں کے گھر وں میں چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختون امن جرگہ لاہور کے زیر اہتمام ہونے والی عشائیہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تقریب میں صدر پختون امن جرگہ لاہور ارشد خان بونیری، ملک محمدمنیر،گل فروزخان،پختون امنضمیر،میاں محدزادہ، زاہدسلیم گجر،ملک محمد الیاس، حاجی عاصم،میر احمدخان،سیدقیوم زادہ، ڈاکٹر نعیم،ذکاء اللہ بلوچ سمیت بڑی تعداد میں پختون تاجر برداری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر لاہور میں رہنے والے بے قصورگرفتار پختونوں کو فوری رہا کیا جائے۔ ملک کا آئین اور قانون اس بات کی پولیس کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پختونوں کے گھروں میں چھاپے مار کر ان کی عورتوں اور بچوں کو تنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پختون بھائیوں کی ہرحال میں اللہ کی رضا کے لیے مدد کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1