شدید بیمار ہوں، عہدے سے ہٹا ئے جانے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا،شبر زیدی

  شدید بیمار ہوں، عہدے سے ہٹا ئے جانے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا،شبر زیدی

  



اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ میں اس وقت شدید بیمار ہوں، ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ کروں گا، عہدے سے ہٹا ئے جانے سے متعلق سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا،ایسی خبریں صرف میڈیا کے ذریعے سن رہا ہوں۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ہٹانے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا،عہدے سے ہٹانے کی خبریں میڈیا کے ذریعے سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت شدید بیمار ہوں، ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ کروں گا۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول