ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول بھٹو سے پریشان ہے، بختاور بھٹو

ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول بھٹو سے پریشان ہے، بختاور بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے، مہنگائی اور غربت میں اضافے کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل مؤقف پر پی ٹی آئی کی آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا، حیرانی ہے کہ آخر کب حقیقی مجرم، مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کے دائرے میں آئیں گے۔پیر کو شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کو نیب نوٹس پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے،کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے پریشان ہے؟ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہے؟ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم کشمیر ہارنے پر پریشان ہے؟ کیا ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم سانحہ اے پی ایس کے مجرم احسان اللہ احسان کے فرار سے پریشان ہے؟ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ مہنگائی اور غربت میں اضافے کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل مؤقف پر پی ٹی آئی کی آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا،مجھے حیرانی ہے کہ آخر کب حقیقی مجرم، مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کے دائرے میں آئیں گے، عمران خان، اس کی بہنیں، اس کی پوری کابینہ اور مفرور مشرف کا کب احتساب ہوگا؟۔
بختاور بھٹو

مزید :

صفحہ اول -