ریٹائرڈ صوبیدار اہم عہدوں پر فائز،نائب صوبیداروں کا عدالت جانے کا فیصلہ

ریٹائرڈ صوبیدار اہم عہدوں پر فائز،نائب صوبیداروں کا عدالت جانے کا فیصلہ

  



خیبر (عمران شینواری)ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے صوبیداروں،نائب صوبیداروں کا اہم اجلاس پشارو باغ ناران میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے تینوں تحصیلوں میں اہم عہدوں پر بر اجمان ریٹا ئر ڈ اہلکاروں کے خلاف عدالت سے رجو ع کرینگے،وکیل سے صلاح ومشورے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ذرائع خاصہ دار فورس کے اہم زرائع نے بتا یا کہ ضلع خیبر میں کے تینوں تحصیلوں میں اہم عہدوں پر خاصہ دار فورس کے ریٹائر ڈصوبیدار برا جمان ہیں جس پر تینوں تحصیلوں کے نائب صوبیداراور صوبیدار ناخوش تھے اس حوالے سے کئی بار ڈی پی او کو آگاہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم ہونے کے بعد بھی ریٹائر د اہلکار وں اہم عہدوں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز عہدوں پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریٹائر ڈ اہلکاروں کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے اس سلسلے میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عدالت،فیصلہ

مزید : صفحہ اول