کوہاٹ کی 119 پرائمری خواتین اساتذہ کو سکیل 14 میں ترقی دیدی گئی

  کوہاٹ کی 119 پرائمری خواتین اساتذہ کو سکیل 14 میں ترقی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کی 119 پرائمری خواتین اساتذہ کو سکیل 12 سے 14 میں ترقی دیدی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ حازق الرحمن صاحب نے پروموشن آرڈر جاری کر دیا ترقی پانے والی اساتذہ میں 100 کا تعلق تحصیل کوہاٹ اور 19 کا تحصیل لاچی سے ہے یہ پروموشن آرڈر 3 سال بعد ہوا ہے آخری پروموشن آرڈر جولائی 2017 میں کیا گیا ڈی ای او کوہاٹ حازق الرحمان اور ایس ڈی ای او کوہاٹ مہرالنساء ایس ڈی او نور راحت اور ان کی ٹیم نے شبانہ وروز کی کوششوں سے اسے ممکن بنایا پروموشن آرڈر کے اجراء میں سابقہ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش صاحب اور ان کے فوکل پرسن حاجی محمد وحید نے اہم کردار ادا کیا یہ پروموشن آرڈر خواتین اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ تھا اور انہوں نے مشیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے اور حاجی محمد وحید اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہا ہے

مزید :

صفحہ اول -