صوابی،نامعلوم افراد نے ہاکر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

صوابی،نامعلوم افراد نے ہاکر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  



صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی ضلع صوابی میں اخبار فروش ناصر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ زمرد سرحدی سکنہ ٹوپی محلہ سولئی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے ناصر کو پیر کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں مقتول ناصر عرصہ دراز سے آباسین نیوز ایجنسی ٹوپی میں بحیثیت ہاکر کام کر رہے تھے اور جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کو اخبارات سپلائی کر رہا تھا مقتول کو پیر کے روز اپنے آبائی قبر ستان ٹوپی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ اول