پشاور کے مختلف بازاروں میں تاجروں کو تجاوزات اور وال چاکنگ ختم کرنے کے نوٹسز جاری

پشاور کے مختلف بازاروں میں تاجروں کو تجاوزات اور وال چاکنگ ختم کرنے کے نوٹسز ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف بازاروں میں تاجروں کو تجاوزات اور وال چاکنگ ختم کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ون شہاب الدین کو تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے ہمراہ اشرف روڈ‘ رام پورہ گیٹ‘ ڈبگری گارڈن‘ شعبہ بازار‘ سینما روڈ‘ سول کوارٹر اور بھانہ ماڑی سمیت دیگر بازاروں اور علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تاجر رہنماؤں اور تاجروں سے ملے اور ان کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی اور تنبیہ دی کہ اگر فوری طور پر تجاوزات ختم نہ کئے گئے تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متوقع آپریشن میں سامان بحکم سرکار ضبط کیا جائیگا جس میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔

مزید : صفحہ اول