ٹیچنگ پیشہ نہیں بلکہ انسان سازی کا شعبہ ہے: وی سی عظمی ٰ قریشی

ٹیچنگ پیشہ نہیں بلکہ انسان سازی کا شعبہ ہے: وی سی عظمی ٰ قریشی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدرات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کی۔اجلاس میں رجسٹرار خرم شہزاد، کنٹرولر حنا علی‘ڈین اور تمام شعبوں کی چیئرپرسن نے بھی شرکت کی۔جلاس میں بطور ایکسٹرنل ممبر شمع ضیا ایڈیشنل سیکرٹری (HED) نے شرکت کی۔اجلاس میں ایجنڈا میں موجود مختلف (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

تعلیمی امور اور منٹس کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی نے اساتذہ کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ایک پیشہ نہیں بلکہ یہ انسان سازی کا شعبہ ہے استاد بہترین انسانیت کو پروان چڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کے ساتھ ایک شفیق دوست اور رہنما کا رشتہ قائم کریں اور انہیں احساس دلائیں کہ وہ نہ صرف طالب علم ہیں بلکہ وہ اپنے استاد کے معاون ہیں اور انسانیت کی تعمیر میں برابر کے حصہ دار ہیں۔

عظمی قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر