اعلیٰ کوالٹی کے بیج سے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہوگا‘ نعمان لنگڑیال

اعلیٰ کوالٹی کے بیج سے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہوگا‘ نعمان لنگڑیال

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے 17A کے تحت 29 پرماننٹ ورک مین 15 ٹائم سکیل پرموشن 95 اور 16 کنٹریکٹ آفیسرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ فیلڈ میں موجود 66 ملازمین کو کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کیا۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے ہمدرد ہیڈ آفس لاہور میں ایک تقریب میں بطور (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر غضنفر علی، ڈائریکٹر ایڈمن مسز صدف، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک الیاس، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ملک امتیاز، چیف ایڈوائزر وزیر زراعت شاہد قادر، ڈائریکٹر فنانس طارق محمود، ڈائریکٹر آڈٹ چودھری جاوید، ڈائریکٹر فارم ظفر اقبال، جوائنٹ ڈائریکٹر رفعت جاوید، حافظ انعام، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالصبور، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر بھٹی، غلام کبریا، فیلڈ اور ورکر یونین کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی کی قیادت میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ادارہ بہت ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اعلیٰ کوالٹی کا بیج سستے داموں فراہم کرنا پنجاب سیڈ کارپوریشن کی ذمہ داری ہے جس کیلئے پروسیسنگ، مارکیٹنگ اور پرکیورمنٹ کے شعبوں کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود جاوید بھٹی کی قیادت میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائیں گے اور پورے پاکستان میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اعلیٰ کوالٹی کا بیج فراہم کرے گا جس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پنجاب سیڈ کارپوریشن کو فعال بنانے کیلئے سفارشات مانگی ہیں، جس سے امید کی جاتی ہے کہ آنیو الے چند سالوں میں پنجاب سیڈ کارپوریشن پاکستان بھر کے کسانوں کو تصدیق شدہ معیاری بیج فراہم کرنے میں کامیاب ہو گا جس سے زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا اور زراعت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

نعمان لنگڑیال

مزید : ملتان صفحہ آخر