معاشی خود مختاری حاصل کرنے کیلئے موثر اکنامک پالیسی کی ضرورت ہے‘ زاہد حسین

معاشی خود مختاری حاصل کرنے کیلئے موثر اکنامک پالیسی کی ضرورت ہے‘ زاہد حسین

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اوربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کو یقینی بناکر معاشی خودمختاری(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

حاصل کرنے کے لئے موثر اکنامک ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔ اکنامک ڈپلومیسی سے ریاست نہ صرف خوشحال ہوتی ہے بلکہ اس کے عالمی اثر ورسوخ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔معاشی خود کفالت کی غیر موجودگی میں سیاسی استحکام، ا?زادانہ خارجی داخلہ، اقتصادی پالیسیاں اورعالمی برادری میں قدر و منزلت مشکل ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اب دنیا کے حالات بہت بدل چکے ہیں اس لئے ہمیں بھی اکنامک ڈپلومیسی سمیت متعدد معاملات میں فعال کردار ادا کرنا ہو گا جس کے لئے بھرپور تیاری کی جائے

زاہد حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر