ٹیچنگ ہسپتال میں 20روز سے سی ٹی سکین مشین خراب مریضوں کو پرائیوٹ لیب پر ریفر کیا جانے لگا

ٹیچنگ ہسپتال میں 20روز سے سی ٹی سکین مشین خراب مریضوں کو پرائیوٹ لیب پر ریفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ گزشتہ 20روز سی ٹی سکین مشین خراب پڑی ہے ہسپتال میں آئے مریضوں کو ہسپتال کے سامنے پرائیویٹ لیب سے سٹی سکین کروانا پڑتا ہے اور پرائیویٹ کلینکس سے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

3500 سے 4000روپے وصول کئے جا رہے ہیں جو علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کی استعداد سے باہر ہے مبینہ طور پر ہسپتال عملہ نے سی ٹی سکین مشین کو جان بوجھ کر خراب کیا ہوا ہے تاکہ وہ پرائیویٹ لیب سے اپنا کمیشن وصول کر سکیں ہسپتال میں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے نزدیکی شہروں سے بھی مریض ڈیرہ ہسپتال آتے ہیں دور دراز سے آنے والے مریضوں کی واحد سرکاری علاج گاہ میں دوائی سے لیکر مختلف ٹسٹ اور ایکسرے وغیرہ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ تقریباََ 17لاکھ سے زائد کی آبادی والے ضلع ڈیرہ غازی خان کے باسیوں کے لیے موجود ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ ایک ماہ سے شدید زخمی و دیگر مریض اپنی بیماری کی تشخص کیلے در بدر کی ٹھوکریں کھا نا پڑتی ہیں مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لواحقین کا یہاں کوئی پرسان حال نہیں ہوتا مینجمنٹ میں شامل ڈاکٹرز کا رویہ ہسپتال آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب ہوتا ہے۔جبکہ حکومت پنجاب نے ہسپتال کو کروڑوں روپے کا بجٹ منظورکر کے فنڈز دیئے ہوئے ہیں۔ باوجود اس کے ہسپتال میں یہ اہم ترین بنیادی سہولیات ہسپتال میں نہ ہونے کے برابر ہیں مریضوں کے لواحقین احمد رضا، امتیار احمد، سراج الحسن، محمد ریاض وغیرہ نے کمشنر ڈیرہ اور ڈی سی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ادھر ڈسٹرکٹ بار کے رکن ملک محمد عمر فاروق ایڈووکیٹ نے اس گھمبیر صورتحال سے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو مسئلہ سے آگاہ کر نے کے باوجود شنوائی نہ ہو نے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان کی عدالت میں رٹ بھی دائر کر دی ہے جس میں اندراج مقدمہ کی استدعا کی گئی ہے رابطہ کر نے پر ڈی ایم ایس،فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ سی ٹی سکین مشین 9جنوری تک ٹھیک تھی جو کہ 20جنوری کو خراب ہو گئی متعلقہ کنٹریکٹر کو مرمت کے لئے بلوایا گیا تھا جنہوں نے رپورٹ دی کہ مشین کی پکچر ٹیوب خراب ہو گئی ہے جو سنگاپور سے منگوائی جا ئے گی پکچر ٹیوب سنگا پور سے منگوانے کے لئے آر ڈر بھجوا دیا ہے جیسے ہی پکچر ٹیوب آئے گی مشین کو مرامت کرا کر فنگشنل کر دیا جا ئے گا اس دوران ٹیچنگ ہسپتال کی طرف ایمرجنسی مریضوں کے فری سٹی سکین کے لئے متبادل نظام بھی کیا ہوا ہے مریضوں کو سی ٹی سکین کی مفت سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
سی ٹی سکین