ناتجربہ کار کابینہ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے‘ افضل گل

ناتجربہ کار کابینہ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے‘ افضل گل

  



حاصل پور(نمائندہ پاکستان)موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے فیکٹریاں کارخانے بند ہونے کی وجہ سے غریب آدمی فاقہ کشی کا شکا رہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری محمد(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

افضل گل ایڈووکیٹ پی پی 248 نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بجلی او رگیس کی قیمتوں میں بے جا اضافہ نے فیکٹریوں کارخانوں کو تالے لگوا دیئے ہیں حکومت کی ناکام پالیسیاں مزدور طبقہ کے لیئے جان لیوا ثابت ہوتی جا رہی ہیں معاشی کی تباہی کا حکومتی ٹولہ ذمہ دار ہے جو نہ تجربہ کار کابینہ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر چکے ہیں مزیدا نہوں نے کہاکہ غربت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے مزدور طبقہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکا ہے موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

افضل گل

مزید : ملتان صفحہ آخر