حکومت میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریگی‘ جاویدا ختر لُنڈ

حکومت میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریگی‘ جاویدا ختر لُنڈ

  



قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان)حلقہ میں 10کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،واٹر سپلائی سکیموں کو بجلی کی بجائے سولر سسٹم پر چلانے کا فیصلہ،پی ٹی آئی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

حکومت وعدہ کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرے گی،عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیر اعلی رہیں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار جاوید اختر لُنڈ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سیوریج منصوبوں پر 10کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے اور منصوبوں پر کام جاری ہیں محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اس موقعہ پر ایم پی اے نے کہا کہ حلقہ میں چلنے والی واٹر سپلائی سکیمیں جو کہ بجلی بل کی عدم ادائیگی پر آئے روز بند ہو جاتی ہیں اب ان کو بجلی کی بجائے سولر سسٹم کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی بلا تعطل فراہم کیا جاسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر