ملتان:ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن کی سیٹ ایک سال سے خالی‘کیسز لٹک گئے

ملتان:ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن کی سیٹ ایک سال سے خالی‘کیسز لٹک گئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی سیٹ پر ایک سال بعد بھی مستقل تعیناتی نہ ہو سکی۔ ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس کے پاس دوہرا چارج‘ متعدد کیسز لٹک گئے۔ پریشان حال سائلین انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔بتایاگیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان آفس میں ڈپٹی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ڈائریکٹر فنانس کی سیٹ پر مستقل طور پر کسی افسر کی تعیناتی نہیں کی جا سکی جس کے باعث پنشن‘ گریجویٹی سمیت تمام امور تعطل کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے جن کے پاس کام کی زیادتی اور وقت نہ ہونے کے باعث پنشن‘ گریجویٹی سمیت دیگر تمام کیسز لٹک کر رہ گئے ہیں۔ ڈاک کئی کئی روز نہیں نکلتی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے دستخط اور منظوری لینا محال ہو چکا ہے جس کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔سائلین نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے عہدے پر مستقل طور پر کسی افسر کی تعیناتی کی جائے۔

سیٹ خالی

مزید : ملتان صفحہ آخر