سانحہ تیز گام‘ جاں بحق افراد کے ورثا کو تاحال امداد نہ مل سکی
دھنوٹ (نامہ نگار)3ماہ سے تیزگام ٹرین حادثے میں جا بحق ہونے والے شہری کے وارثان تاحال امداد سے محروم، گھر میں فاقہ کشی وزیراعظم سے جلد امداد دینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق 30 اکتوبر 2019 کو ہونے والے تیزگام ٹرین حادثے میں دھنوٹ کے شہری عبدالجبار سمیت 75 افراد جابحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے جس پر حکومت نے اس سانحے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سانحہ میں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
جابحق ہونے والیافراد کے لواحقین کو امداد نہ مل سکی سانحہ میں جابحق ہونیوالے دھنوٹ کے شہری عبدالجبار کی بیوہ سونیا بی بی نے اپنے 5 بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر کا واحد سہارا میرا خاوند تھا جوکہ ٹرین حادثے میں فوت ہوگیا تھا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہمارا کوئی کمانے والا نہیں ہے گھر میں فاقے کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت نے امداد دینے کا اعلان کیا تھاجو تاحال ہمیں نہیں مل سکی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ہمارا مطالبہ ہیکہ وہ ہمارے حال پررحم کرتے ہوئے ہمیں فی الفور امداد دلائیں
امداد سے محروم