ملتان :بیوی اور بچوں کو آگ لگانے والے ملزم کا دوبارہ نفسیاتی جائز ہ لینے کیلئے سماعت 20فروری تک ملتوی

ملتان :بیوی اور بچوں کو آگ لگانے والے ملزم کا دوبارہ نفسیاتی جائز ہ لینے ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 ملتان نے بیوی اور پانچ بچوں کو اگ لگانے والے ملزم کا دوبارہ نفسیاتی جائزہ لیے جانے کے لیے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

تھانہ کچہ کھوہ پولیس کے مطابق غلام شبیر نے 9 اپریل 2019 کو مقدمہ درج کرایا کہ ملزم نذر جو کہ اس کا بہنوئی ہے نے اپنی بیوی مریداں مائی، کزن صفیہ اور 4 بچوں ریحان، امبرین، نمرین اور شازیہ کو کھانا کھلانے کے بہانے کمرے میں بند کرکے آگ لگا دی تھی آگ سے شدید زخمی ہونے سے مریداں مائی جان بحق ہو گئی تھی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے قتل اور دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔قبل ازیں ملزم نے کہا تھا کہ اس نے غصے میں آکر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ اسے پتہ نہیں تھا دوسری چارپائی پر موجود بچوں کو بھی آگ لگ جائے گی.تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ملزم نفسیاتی مریض بن چکا ہے جس کا نفسیاتی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر