میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ ایک ہفتہ کے دوران 634بجلی چور پکڑے گئے
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک ہفتہ میں 634بجلی چورپکڑلئے۔9لاکھ 72ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ57لا کھ روپے جرمانہ عائد۔4ایف آئی آرز (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
درج۔یکم تا 8 فروری 2020?ء کے دوران ملتان میں 99 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 277568 یونٹس چوری کرنے پر 4769971 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ڈی جی خان میں 104 گھریلواور کمرشل صارفین کو116973یونٹس چوری کرنے پر1824989روپے جرمانہ، وہاڑی میں 7 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو6599 یونٹس چوری کرنے پر95915روپے جرمانہ،بہاولپور میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو22408یونٹس چوری کرنے پر419192روپے جرمانہ، ساہیوال میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو6686یونٹس چوری کرنے پر107812روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو 16196 یونٹس چوری کرنے پر300500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13 گھریلوصارفین کو13165یونٹس چوری کرنے پر209000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 5 گھریلوصارفین کو2173یونٹس چوری کرنے پر 43914 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 14 گھریلو، کمرشل اورصنعتی صارفین کو 55585 یونٹس چوری کرنے پر1186201 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بجلی چور