چولستان جیپ ریلی‘ قلعہ درواڑ پر کمروں کی بکنگ شروع‘ انتظامات مکمل

  چولستان جیپ ریلی‘ قلعہ درواڑ پر کمروں کی بکنگ شروع‘ انتظامات مکمل

  



ملتان(نیوز رپورٹر)صحرا ئے چو لستا ن میں ہو نے وا لے پاکستان کے سب سے بڑے موٹر سپورٹس ایونٹ "چولستان جیپ ریلی"کودیکھنے کے لئے شائقین نے قلعہ دراوڑ کے قرب و جوار میں کمروں کی بکنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے موٹر (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

سپورٹس ایونٹ "چولستان جیپ ریلی?"کا ا?غاز قریب ا? گیا ہے۔15ویں چولستان جیپ ریلی2020ئکو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے ایک لاکھ کے قریب شائقین کی ا?مد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔چولستان جیپ ریلی سے قلعہ دراوڑ کے قرب و جوار میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہو جاتی ہیں اور مقامی رہائشیوں کو معقول ا?مدن بھی ہو جاتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چو لستان جیپ ریلی کودیکھنے کے لئے شائقین نے ابھی سے قلعہ دراوڑ کے اردگرد کمروں کی ایڈوانس بکنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔دریں اثناء 15ویں چولستان جیپ ریلی2020ئکے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر