بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرنیکا حکم

  بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرنیکا حکم

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر ) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مشتاق احمد نے بیوی کو کالا پتھر پلاکر قتل کر نے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد دین کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دیا ہے مدعی منظور حسین کے وکیل ملک محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ اس (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کی بیٹی ریحانہ بی بی کو اس کے شوہر نے کالا پتھر پلاکر مارڈالاجبکہ مشہور یہ کردیا کہ اس نے خودکشی کر لی ہے تھانہ سیت پور تحصیل علی پور میں زیر دفعہ 302 پی پی سی مقدمہ درج ہونے پر اسنے ضمانت قبل از گرفتاری سیشن عدالت سے کرالی جو بعد ازان منسوخ کردی گی چنانچہ اس نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور عبوری حاصل کر لی۔گزشتہ روز کی پیشی پر عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ مقتولہ اس کے ساتھ رہتی تھی تو اس نے تسلیم کیاکہ وہ واقعی اس کے ساتھ رہتی تھی لیکن اسنے خود کشی اسکی عدم موجودگی میں کی عدالت نے کہا کہ معاملہ ابھی تفتیش کے مراحل میں ہے اسلیے عبوری ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

ضمانت خارج

مزید : ملتان صفحہ آخر