ہمارا ورثہ ہماری پہچان‘ احیا کیلئے ذمہ داری نبھانا ہوگی‘ عامر ڈوگر

ہمارا ورثہ ہماری پہچان‘ احیا کیلئے ذمہ داری نبھانا ہوگی‘ عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہاہے کہ ہمارا ورثہ ہماری پہچان ہے اور ہمیں اس کے احیاء کے لئے ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی، ماسٹر پلان کے تحت ہم نے اپنے پر امن ملتان کا پیغام عام کرناہے۔ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کے تاریخی ورثہ کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار والڈ سٹی پراجیکٹ ملتان کے زیر اہتمام "وسیب دے رنگ "ثقافتی شو سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پر پارلیمانی سیکرٹری مہند رپال سنگھ، ممبر صوبائی اسمبلی سلیم اختر لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان، ہدایت اللہ، ممبر والڈ سٹی پراجیکٹ عبدالوہاب خان، پی ٹی آئی کے رہنما خالد جاوید وڑائچ، ذوالفقار انجم، حسن صدیقی اور شہریوں کی کثیر تعدا دموجود تھی۔چیئرمین والڈ سٹی پراجیکٹ ملتان محمد ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ثقافتی شو سے ہم نے ملتان کی خوبصورتی اور رعنائیوں کی تشہیر کرنا ہے، شہر کی فصیل اور اس خطہ کے رہن سہن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، ہم نے اپنے ملک کو پر امن بنانے کے پیغام کو عام کرنا ہے، یہ سب کچھ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم سب مل کر اپنے ذمے کا کام کریں گے۔ ہمارا شہر اچھا ہوگا تو ہمارے ملک کا نام بلند ہوگا۔ ملتان شہر میں دوسریء بڑی کلاتھ مارکیٹ اور صرافہ بازار اس کے علاوہ دیگر اقلیتوں کے اہم مقامات بھی موجود ہیں ہم نے دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی منظم کاوشوں سے ہم نے دہشتگردی کو لگام ڈالی ہے، انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سفیر کی آمد سے ہمارا اچھا تاثر ابھرا ہے،ہم سب نے مل کر اپنے شہر کو خوبصورت اور اس کے تاریخی امتزاج کو اجاگر کرناہے، ایم پی اے سلیم اختر لابر نے کہا کہ ہم نے والڈ سٹی پراجیکٹ کی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سے پورا کرناہے، خوبصورت شہر اور تاریخی ورثہ کی افادیت کو پھیلانا ہے، ہمارے پر امن شہر کا امیج پوری دنیاتک جانا چاہیے۔ پارلیمانی سیکرٹری مہند ر پال سنگھ نے کہا کہ ملتان شہر میں اقلیتوں کے اہم مقامات محفوظ ہیں ان کی تاریخی حیثیت کو اجاگر بھی کیا جائے گا۔ تمام اراکین اسمبلی اس خطہ کی ثقافت کے احیاء کے لئے متفق ہیں۔ منیجر والڈ سٹی رپراجیکٹ حسن صدیقی نے کہا کہ ہم نے حکومت پنجاب کے اس پراجیکٹ کے تحت حرم گیٹ اور مسافر خانہ کی تزئین و آرائش کی ہے جبکہ صرافہ بازار اور دیگر مقامات کی تاریخی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ملتان کی ثقافت، تاریخی عمارات بارے ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور مقامی گلو کاروں نے اپنی شاندا ر پر فارمنس سے شہریوں سے خوب داد بھی سمیٹی۔
عامر ڈوگر