قومی قیادت پر پوری قوم کو شکوک شبہات ہیں‘ لیاقت بلوچ

قومی قیادت پر پوری قوم کو شکوک شبہات ہیں‘ لیاقت بلوچ

  



ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افطار علی افتخار مرحوم کے انتقال پر تعزیت کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچے اور اُن کے صاحبزادے صفوان افتخار سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت ودرجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، صوبائی سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی، میڈیا کو آر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق، ضلعی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل چودھری محمد امین بھی ہمراہ تھے بعد ازاں جماعت اسلامی کے بزرگ رکن رانا تیمور احمد مرحوم کے انتقال پر اُن کے صاحبزادے سلیم اللہ اور آصف شاہ ڈرائیور سے اُن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومین کیلئے دُعائے مغفرت کی۔لیاقت بلوچ نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اسلامی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس اسلام آباد میں بلاکرکولالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کفارہ ادا کریں۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دینا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد اور میر پور میں ایک بار پھر اچھے موقف اور تقریرکا اظہار کیا ہے لیکن اتنا کافی نہیں حکومت تنہا ہے۔قومی قیادت اور پوری قوم کے شکوک شہبات کو ختم کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے کی قومی کشمیر پالیسی اور سفارتی محاذ پر موثر سفارتی مہم کی حکمت عملی طے کی جائے وگرنہ خالی اعلانات سے فائدئے کی بجائے نقصان ہوگا۔ لاک ڈاؤن کو187دن گزر گئے ا ب تو حکومت اور ریاست سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔وقت گزرنے کے ساتھ بھارت اپنے غاصبانہ قبضہ کو اور مضبوط کرتا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی اپنی اقتصادی ٹیم ناکام اور ناکارہ ثابت ہوئی اب مانگے تانگے کی اقتصادی ٹیم معیشت کا کباڑہ کرکے فرار ہورہی ہے۔حکومت کو احساس نہیں کہ مہنگائی،بے روزگاری،افراط زر،یوٹیلٹی بلز میں ہوشریا اضافہ عوام کے لیے جان لیوا بن گیاہے۔مہنگائی اور بے روزگاری پر عوامی احتجاج کے مقابلہ میں حکومت مصنوعی اچھل کود سے جذبات کو سرد کر لیتی ہے لیکن یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔جماعت اسلامی مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اور اسٹیٹس کو کے خاتمہ کے لیے ملک گیر تحریک چلائے گی۔عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر