ایف بی آر اور ایران کسٹمز کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

ایف بی آر اور ایران کسٹمز کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

  



ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور ایران کسٹمز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔گزشتہ روزفیڈر ل بورڈ آف ریوینیو اور ایران کسٹمز کے درمیان الیکٹرانک معلومات کے تبادلہ پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ایف بی آر میں ہونے والی اس تقریب کی محمد جاوید غنی ممبر کسٹمز پالیسی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

و ا?پریشنز نے صدارت کی۔ بعد ازاں چیئر پرسن ایف بی ا?ر نوشین جاوید امجد بھی تقریب میں شریک ہوئیں اور صدارت کی۔اس سے پہلے4مارچ2004ء کو ایران اور پاکستان کے درمیان کسٹمز باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے اس معاہدے کی روشنی میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کسٹمز اور ایران کسٹمز کے درمیان الیکٹرانک معلومات کے تبادلہ پر مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دی جائے۔ مزید یہ کہ اشیاء کی قیمتوں اور دستاویزات کے تبادلہ پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تفتان۔میر جاوے بارڈر پر اشیاء اور مسافروں کی کلئیرنس کا خود کار نظام مرتب کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایف بی ا?ر کی ایران کسٹمز کے ساتھ فروری دو ہزار انیس اور اکتوبر دو ہزار انیس میں بھی میٹینگز منعقد ہوئیں۔ اکتوبر دو ہزار انیس میں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرانک معلومات کے تبادلہ پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں۔ ایر ان کی طرف سے ان کی ڈائیریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے لئے نامزد کیا گیا۔اس موقع پر چئیر پرسن ایف بی ا?ر نوشین جاوید امجد نے کہا کہ اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے ایران کسٹمز اور ایف بی ا?ر کو کئی فوائد حاصل ہوں گے جن میں سے قیمتو ں اور اشیاء کی کوالٹی کی پیشگی معلومات جیسے فوائد بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ بارڈر پر اشیا ء کی کلئیرنس پر کم خرچ ا?ئے گا اور درا?مدی اشیاء کی صحیح قیمتوں کے باعث ریوینیو میں اضافہ حاصل ہو گا۔ ممبر کسٹمز پالیسی و ا?پریشنزنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے دونوں ممالک کے کسٹمز اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا جس کے باعث درپیش چیلینجز سے کامیابی سے نمٹا جا سکے گا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے کسٹمز اداروں کومفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارک باد دی اور امید کا اظہا ر کیا کہ اس یادداشت کے باعث دونوں ممالک کے کسٹمز ادارے اپنے ملکوں کے بہترین مفاد کو حاصل کر سکیں گے۔ دستخط کے بعد دونوں اطراف سے مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

معاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر