دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ شاہدہ احمد

دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ شاہدہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ صوبائی حلقہ209کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کوعمل شکل دینے پسے ہوئے طبقے اورپسماندہ علاقوں کو اوپر لانے کیلئے تمام تروسا ئل بروئے کارلائیں گے۔آئندہ بجٹ میں عوام کو بنیادی سہولتوں اورتعمیروترقی کے منصوبوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ209کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

علاقے چک نمبر76اے پندرہ ایل سو لگیانوالہ میں معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقہ209کے دیہی علاقوں کو ہردور میں نظرانداز کیاگیا۔منتخب نمائندوں نے الیکشن میں ووٹ حاصل کیے اورپھر پلٹ کر بھی نہ دیکھا جس کے نتیجہ میں مسائل میں اضافہ ہوا اورعوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رہے۔ انہوں نے معززین علاقہ کویقین دیالا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرفورم پرآواز بلند کریں گے۔صوبائی حلقہ209میرا گھر ہے اس کے ایک ایک گاؤں کوماڈل گاؤں بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اہل اورباکردار نمائندوں کو آگے لائیں تاکہ مقا می مسائل کو مقامی سطح پر حل کیاجاسکے۔ قبل ازیں محمدعارف نمبردار، خادم حسین، محمدتنویر حیدر سولگی،عامرشہزاد سولگی، طارق شہزاد،محمدرمضان نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل پرروشنی ڈالی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر