ملتان سمیت مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 4پوائنٹس سیل کر دئیے

  ملتان سمیت مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 4پوائنٹس سیل کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاولپور کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر حافظ سُپر سٹور اینڈ کریانہ سٹور کوسیل کردیا۔اسی طرح ٹوٹے انڈوں کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز اورفوڈ لائسنس کی عدم دستیابی،رحیم یارخان میں یونائیٹڈ بیکرز اور آئیڈیل بیکرز کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں پروڈکشن (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ایریا میں واش روم کی موجودگی،کیمیکل ڈرمز کے استعمال اور غیر معیاری سٹوریج کی بناء پراقبال فروزن کو سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر،لیہ اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 69,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
فوڈ اتھارٹی