ڈیرہ‘ سڑک پر پارکنگ‘ میرج ہالز مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈیرہ‘ سڑک پر پارکنگ‘ میرج ہالز مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازیخان شہر میں شادی تقریبات کے دوران روڈ پر پارکنگ کرنے والے میرج ہال مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے. کمشنر نسیم صادق نے مالکان کو بلا کر واضح ہدایات جاری کردیں. کمشنر نے کہاکہ مالکان پارکنگ گنجائش کو دیکھتے ہوئے بکنگ کریں. سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی نہیں ہونے دی جائیں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گی. خلاف ورزی پر جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے. گنجائش سے زیادہ بکنگ پر گاڑیاں روڈ پر کھڑی کر دی جاتی ہیں جس سے عوام کو آمدو رفت میں مشکلات پیش آ تی ہیں میرج ہال مالکان چار دیواری کے اندر پارکنگ کو یقینی بنائیں. میرج فنکشن آرڈیننس کے تحت غیر ضروری لائٹنگ،آتشبازی، ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی روکنے سمیت تقریبات د س بجے رات سے قبل ختم کر دی جائیں اور ون ڈش پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے. اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایگزیکٹو انجینئر زراعت انجینئرنگ چودھری ندیم اوردیگر موجو دتھے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے پہلی بار علماء سے رہنمائی لی گئی ہے.کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ علماء اور مذہبی شخصیات دینی اور دنیاوی کامیابی کیلئے انتظامیہ کی رہنمائی کریں۔کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے تحصیل سطح کا دورہ کرکے علماء سے ملیں گے اور ان سے رہنمائی لیں گے۔کمشنرنے یہ بات اپنے دفتر میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں آر پی او عمران احمر،اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد اور ڈویژن بھر سے تمام مکاتب فکر کے افرادموجود تھے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ علماء رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں۔ آر پی او عمران احمر نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس فورس ہرممکن وسائل استعمال میں لائے گی۔ اجلاس میں علماء نے عوام کے مسائل کے حل اور امن کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر اور ملک ہم سب کا ہے،ملکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔

نسیم صادق

مزید : ملتان صفحہ آخر